منڈی بہاؤالدین:مسافر بس نے 16افراد کو کچل دیا،5جاں بحق،11زخمی

Published On 17 December,2021 11:17 pm

منڈی بہاؤالدین:(دنیا نیوز)مسافر بس نے مہندی لیکر جانے 16افراد کو کچل دیا جس سے 5جاں بحق ہوگئے ہیں۔

منڈی بہاؤالدین میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر خوشیاں ماتم میں بدل گئیں،مسافر بس نے مہندی لیکر جانے والے 16افراد کو کچل دیا،بس کے نیچے آنے سے 5افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کوسٹر سیال موڑ سے ٹاہلی اڈہ کی طرف جا رہی تھی جبکہ مسافر بس کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔