اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا۔
چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر جے یو آئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل ہیں تو واقعی سوچنا ہوگا، کارکنان ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالیں اور عمران خان کی قیادت میں خود کو منظم کریں۔عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت اب بھی برقرار ہے ۔
اگر JUI جیسی شدت پسند جماعتیں PTI کا متبادل ہیں تو واقعی آپ کی بات درست ہے ، PTI کی لیڈرشپ اور کارکنان اس صورتحال میں ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالیں اور عمران خان کی قیادت میں خود کو منظم کریں اس وقت اگر PTI کمزور ہوئ تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا https://t.co/3tIXzSzStZ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 21, 2021
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول اور مریم نوازکی حیثیت سیاسی بونوں جیسی ہے جبکہ ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے لوگوں نے کئی جگہوں پرآزاد امیدوارکی حیثیت سے حصہ لیا۔ خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے انتخابات اورپنجاب میں الیکشن متاثرنہیں ہوگا۔