تازہ ترین
  • بریکنگ :- کراچی:اسٹیل ٹاؤن میں اے وی سی سی اوراےوی ایل سی کی مشترکہ کارروائی
  • بریکنگ :- کراچی:مبینہ مقابلے میں 3اغواکارمارے گئے،پولیس
  • بریکنگ :- اغواکاروں کاتعلق بین الصوبائی اغوابرائےتاوان گروپ سےتھا،ایس ایس پی
  • بریکنگ :- ملزموں نےکچھ روزقبل شہری کوکراچی سےاغواکرکےتاوان طلب کیاتھا

سکیورٹی فورسز کا ٹانک اور میر علی میں آپریشن، 4 اہلکار شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

Published On 31 December,2021 01:00 pm

ٹانک: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز کے ٹانک اور میر علی میں آپریشنز کے دوران 4 جوان شہید ہو گئے جبکہ 2 دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں آپریشن کیا جس کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جن کی شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے نام سے شناخت ہوئی ہے ، دہشتگردوں  کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کارروائی کے دوران فائرنگ تبادلے میں 4 جوان شہید ہو گئے جبکہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے ملنے والا اسلحہ اور گولہ بارود تحویل میں لے لیا گیا۔