اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 45 دنوں میں پنجاب کےتمام خاندان 10 لاکھ تک سالانہ علاج کے اہل ہونگے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں فوادچودھری کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر دستیاب ہے، امیر ہو یا غریب صحت کارڈ ہر شہری کیلئے ہے۔ مڈل کلاس یا غریب تمام خاندان بلا تخصیص 10 لاکھ روپے تک سالانہ علاج کے اہل ہیں، سندھ میں حکومت لوگوں کو یہ سہولت نہیں دے رہی۔
صحت کارڈ کی سہولت لاہور ڈویژن کے ان ہسپتالوں میں میسر ہے https://t.co/kFT8GXPJYs pic.twitter.com/9sYJvZg8J8
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 2, 2022