اسلام آباد:(دنیا نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن میدان میں آئے گی تو بات کریں گے، پاکستان میں طویل عرصے تک حکمرانی کا دور ختم ہو چکا ہے،ہمارا مطالبہ ہے کہ شہباز شریف کے کیسز روزانہ کی بنیاد پر چلیں، عمران خان وزیراعظم نہ ہوتے تو پاکستان کا دیوالیہ ہو چکا ہوتا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپنےفنکاروں کوتحفظدینےکیلئےفوری اقدامات کئےگئے،صرف درآمدی اشیاپرٹیکس لگایاگیاہے،راشن پروگرام کابھی جلدآغازہوجائےگا،فلم انڈسٹری کوبحال کرنےکیلئےاقدامات کیےگئےہیں،صحت کارڈ ملنےپرعوام کومبارکبادپیش کرتاہوں،وزیراعلیٰ سندھ سےدرخواست ہےصحت کارڈ سےمتعلق اپنےفیصلےپرنظرثانی کریں،بدقسمتی سےصوبہ سندھ اب صحت کارڈ سےمستفیدہونےسےرہ گیاہے،آج لاہورڈویژن کےہرخاندان کو10لاکھ روپےتک کےعلاج کی سہولت مہیاکردی گئی ہے۔
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن بکھرکررہ گئی ہے،خواجہ آصف جب ملک کےوزیردفاع تھےدبئی کی ایک کمپنی سےاقامےپرتنخواہ لےرہےتھے،کل اپوزیشن کی اہم قیادت اتنی مایوس تھی کہ اسمبلی میں ہی نہیں آئی،اشیائےخورونوش سستی ہوناشروع ہوگئی ہیں،اقامہ رکھنےوالےخواجہ آصف ہمیں کچھ نہ بتائیں،موجودہ حکومت عوام کیلئےکام کررہی ہے،وزیراعظم عمران خان نےآج پھرغریب عوام سے وابستگی کااظہارکیا،آصف علی زرداری لاہورآجائیں،10مرلےکےگھرمیں انکاجلسہ ہوجائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سندھ کارڈ کھیلتی ہے،پیپلزپارٹی حکومت نےسندھ کےعوام کوصحت کارڈسےمحروم رکھاہواہے،چاہتےہیں پیپلزپارٹی اورن لیگ قومی سیاست کریں،اپوزیشن والےبھاگےہوئےہیں، بات توان سے ہوتی ہےجومیدان میں ہوں، اپوزیشن توعمران خان نےکرکےدکھائی تھی،عمران خان وزیراعظم نہ ہوتاتوپاکستان بینک کرپٹ ہوگیاتھا،بہترین حکمت عملی سےکوروناکوشکست دی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان 3سالوں میں 32ارب ڈالرواپس کیا،کوروناکی ویکسی نیشن کاٹارگٹ مکمل ہوچکا،معیشت میں بہتری جلدنظرآناشروع ہوجائےگی،شہبازشریف کےکیس روزانہ کی بنیادپرچلنےچاہیں،چاہتےہیں پیپلزپارٹی اورن لیگ قومی سیاست کریں۔