لاہور:(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے منی بجٹ میں موبائل فونز،پرسنل کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے مالیاتی ضمنی بل میں 200 ڈالر سے مہنگے موبائل فونز اور موبائل فونز تیار کرنے والی امپورٹڈ میشنری پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لیپ ٹاپس پر 5فیصد جنرل سیلز ٹیکس(جی ایس ٹی ) عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے 350ارب کا مالیاتی ضمنی بجٹ پیش کیا گیا ۔