اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے منی بجٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 350ارب روپےکے ٹیکس میں اصل ٹیکس صرف 71 ارب روپے کا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے لکھا کہ ٹیکس امپورٹڈ اشیاء پر ہے، امیر لوگوں پر ٹیکس لگایا گیا ہے، عام آدمی کے استعمال کی اشیاء پر ٹیکس ریفنڈدیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ شہباز شریف کا استفسار ہےکہ ٹیکس واپس کرنا ہےتو لگایا کیوں؟، اس لئے کہ بلیک اکانومی کے بجائے دستاویزی معیشت کو فروغ مل سکے۔