لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہی نے کہا ہے کہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے مگرعالمی ضمیر اب بھی خاموش ہے۔
یومِ حقِ خودارادیتِ کشمیر پر وفاقی وزیر مونس الہی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج سے 73 سال پہلے یو این سکیورٹی کونسل میں کشمیریوں کےحق خود ارادیت کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور کی گئی، افسوس اس کے باوجود کشمیر کے مظلوم اب تک آزادی سے محروم ہیں۔
5جنوری،یومِ حقِ خودارادیتِ کشمیر۔آج سے73سال پہلے یو این سیکورٹی کونسل نےکشمیریوں کےحق خود ارادیت کی حمایت میں متفقہ قرارداد منظور کی۔افسوس اس کے باوجودکشمیرکےمظلوم اب تک آزادی سے محروم ۔کشمیر دنیاکی سب سےبڑی جیل مگرعالمی ضمیر اب بھی خاموش!#kashmir #SelfDeterminationDay pic.twitter.com/nYVuREBi7L
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) January 5, 2022
دریں اثنا وزیر اعظم عمران خان نے آج یوم حق خود ارادیت کشمیر کے موقع پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ حق خودارادیت کا وعدہ پورا کیا جائے۔