لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ افواہوں کا رواج بن گیا ہے، ترجمان پاک فوج نے بھی قیاس آرائیوں کو رد کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہجب کوئی سیاستدان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو کر سیاست نہیں کر سکتا تو اس نے افواہوں کا سہارا ہی لینا ہے۔ نواز شریف اور زرداری ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، ان کا نہ تو مستقبل ہے اور نہ ہی حال ہے۔
"افواہوں کا رواج بن گیا ہے، ترجمان پاک فوج نے بھی قیاس آرائیوں کو رد کر دیا ہے۔ جب کوئی سیاستدان اپنے پاﺅں پر کھڑا ہو کر سیاست نہیں کر سکتا تو اس نے افواہوں کا سہارا ہی لینا ہے۔ نواز شریف اور زرداری ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، ان کا نہ تو مستقبل ہے اور نہ ہی حال ہے۔"@fawadchaudhry pic.twitter.com/y3JxWDIkEq
— Fawad Chaudhry (Updates) (@FawadPTIUpdates) January 5, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ ن لیگ کی ڈیل کی باتیں لوگ اپنے اپنے شوق کے لیے کر رہے تھے۔
ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ مری میں ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں، ہوٹلوں اور اقامت گاہوں کے کرائے کئ گنا اوپر چلے گئے ہیں، سیاحت میں اضافہ عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے، اس سال سو بڑی کمپنیوں نے 929 ارب روپے منافع کمایا۔
یہ فہرست دیکھیں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ دنیا میں 18فیصد منافع کے ساتھ سب سے منافع بخش اسٹاک مارکیٹ رہی ان کمپنیوں نے2020 میں 272ارب روپیہ اپنے شہر ہولڈرز کو دیا اور 2021 میں یہ منافع 498 ارب روپیہ ہے pic.twitter.com/ps5TTeV1il
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 5, 2022
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ فہرست دیکھیں پاکستان کی سٹاک مارکیٹ دنیا میں 18فیصد منافع کے ساتھ سب سے منافع بخش مارکیٹ رہی، ان کمپنیوں نے2020 میں 272ارب اپنے شیئرز ہولڈرز کو دیا اور 2021 میں یہ منافع 498 ارب روپیہ ہے۔