اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے عثمان مرزا لڑکا، لڑکی تشدد اور جنسی ہراسگی کیس کی خود پیروی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملکیہ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عثمان مرزا لڑکا، لڑکی تشدد کیس میں ہونے والی پیش رفت کے بعد وزارت قانون و انصاف میں وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت قانون و انصاف مذکورہ کیس کی خود پیروی کرے گی۔
Meeting held at @MoLawJusticeof1
— Maleeka Bokhari (@MalBokhari) January 12, 2022
The State will pursue prosecution in the Usman Mirza case irrespective of recent developments relating to victim s testimony.Irrefutable video & forensic evidence on record- anyone harrassing & stripping a woman must face full force of the law. pic.twitter.com/SHRMCzhXk1
ملکیہ بخاری نے کہا کہ خاتون کو برہنہ کرنے کی ناقابل تردید ویڈیو اور فرانزک بطور ثبوت ریکارڈ پر موجود ہے، ایسے عمل کرنے والے کو قانون کے مطابق سزا ملنی چاہیئے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملائیکہ بخاری اور آئی جی اسلام آباد شریک ہوئے۔