پی ٹی آئی مالیاتی بورڈ کا اعلان، اسد عمر سربراہ مقرر

Published On 10 January,2022 10:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مالیاتی بورڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے سربراہ وفاقی وزیر اسد عمر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنے مالیاتی بورڈ کا اعلان کر دیا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر بورڈ کے سربراہ ہونگے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی ہونگے۔

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر و وزیر دفاع پرویز خٹک، پی ٹی آئی پنجاب کے صدر و وزیر تعلیم شفقت محمود، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر و وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، پی ٹی آئی سندھ کے صدر و وفاقی وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی، پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری اور اعجاز رفیع بٹ اراکین مقرر کیے گئے ہیں۔

سراج احمد سیکرٹری بورڈ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔۔
 

Advertisement