اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیرخان ترین کراچی پہنچ گئے، پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔
جہانگیر ترین نے کراچی میں علی حیدر گیلانی اسٹنگ آپریشن کے اہم کردار پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فہیم خان سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی ،اس دوران پارٹی معاملات پر گفتگو ہوئی۔
جہانگیر ترین نے ایم این اے عالمگیر خان سے ملاقات کر کے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
دوسری طرف انہوں نے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری سے بھی ملاقات کر کے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔