پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

Published On 14 January,2022 03:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ 20 جنوری کو سماعت کرے گا۔

پرویز مشرف نے انتخابات 2013 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، ان کی اپیل پر گزشتہ سماعت 2018 میں ہوئی تھی، عدالت نے پرویز مشرف کو وطن واپسی کی ہدایت کی تھی، سابق صدر کے وکیل اقبال ہاشمی کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

سابق صدر کی اپیل کی سماعت کیلئے تشکیل کردہ بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان بھی شامل ہیں۔
 

Advertisement