اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ بار کی جانب سے تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔
ذرائع کے مطابق تاحیات نااہلی کے معاملہ پر سپریم کورٹ بار کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کے معاملہ پر سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ فیصلہ دے چکا۔ دوسری طرف سپریم کورٹ بار نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔