آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات تشویشناک ہیں: شیری رحمان

Published On 07 February,2022 11:19 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات تشویشناک ہیں، کہانی منی بجٹ اور مرکزی بینک گروی رکھنے تک نہیں رک رہی۔

نائب صدر پیپلزپارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس بڑھانے، ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، ‏حکومت اب آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق معیشت چلائے گی، آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں 4 کھرب 30 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کرنے کا کہا ہے، اس کا مطلب ہے آئندہ سال تک مہنگائی کم ہونے کا کوئی امکان ہی نہیں، مہنگائی پہلے ہی 13 فیصد ہے جو دو سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔