وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

Published On 09 February,2022 11:36 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق فنانس ڈویژن نےمناسب وقت پرملازمین کی ترقی کیلئے سمری تیارکرلی ہے، صوبوں کوالاؤنس کا اعلان کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ ایک سے 19اسکیل تک کے ملازمین کو 15 فیصد الاؤنس دیا جائے گا جبکہ بنیادی تنخواہ میں الاؤنس شامل کرنےکیلئے پے کمیشن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

 ایڈہاک ریلیف الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔