راولپنڈی:(دنیا نیوز) سابقہ خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کی تربیتی کا عمل مکمل کرلیا گیا جس میں پاک فوج اور ایف سی کی طرف سے اہلکاروں کو تربیت دی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند اور خیبر میں خاصہ دار اور لیویز کو تربیت فراہم کی گئی جس کے بعد اہلکار اب خیبرپختونخوا کی باقاعدہ پولیس فورس کا حصہ بنیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اہلکاروں کو 4 مراحل میں تربیت دی گئی، تربیت کے دوران مختلف ہتھیاروں کے استعمال اور دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کی شناخت سے آگاہی فراہم کی گئی، پبلک ڈیلنگ، پولیسنگ، سرچ آپریشنز، انسداد دہشت گردی آپریشنز اور جسمانی فٹنس کی ٹریننگ بھی فراہم کی گئی۔