سکھر:(دنیا نیوز) پنوعاقل گیریژن کے زیرانتظام آئی بی اے سکھر میں ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، گیریژن کمانڈر پنو عاقل کا ایکسپو 2022 کا دورہ کیا اور طلباء سے بات چیت میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی جبکہ شرکاء نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنوعاقل گیریژن کے زیرانتظام آئی بی اے سکھر میں ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، نسٹ، کامسیٹس، یو ای ٹی اور بحریہ یونیورسٹی سمیت نمایاں یونیورسٹیوں نے بھرپور شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مختلف یونیورسٹیز نے ایجوکیشن ایکسپو میں تعلیمی سٹالز لگائے، سندھ بھر سے طلباء نے ایکسپو کا دورہ کیا جبکہ شرکاء کی جانب سے ایجوکیشن ایکسپو کے انعقاد پر پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
گیریژن کمانڈر پنو عاقل نے اپنے دورہ میں طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت اور قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔