اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) غیر ملکی فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر نے اسٹیٹ بینک سے حاصل ریکارڈ پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ حکمران جماعت کو 12 ممالک سے ممنوعہ فنڈنگ ہوئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو ڈنمارک ، جرمنی، متحدہ عرب امارت، سوئٹزرلینڈ، سویڈن، سنگاپور، نیوزی لینڈ، ہانک کانگ، فن لینڈ، آسٹریا، سعودی عرب اور ناروے سے 73 لاکھ 22 ہزار ڈالرز کی ممنوعہ فنڈنگ ہوئی اور پی ٹی آئی نے ان فنڈنگ کے ذرائع نہیں بتائے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کو 94 ہزار پاؤنڈز اور 27 ہزار یورو کی بھی ممنوعہ فنڈنگ ہوئی جبکہ بھارتی شہری رومیتہ شیٹھی اور نصیر احمد سے بھی 30 ہزار ڈالرز ممنوعہ فنڈنگ ملی۔
اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے بھی 14 بینک اکاؤنٹس چھپائے ہیں۔