اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سکیورٹی اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس میں قومی سلامتی کے امور اور خطے کی سکیورٹی سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ آج سہ پہر ہونے والے اجلاس میں پالیسی معاملات پر غوروحوض کیا جائے گا جبکہ عالمی سطح پر تیزی سے بدلتے حالات کے تناظر میں حکمت عملی پر مشاورت بھی ہو گی۔
واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ کے سبب دنیا دو بڑے بلاکس میں تقسیم ہوتی نظر آ رہی ہے ، ایک جانب امریکہ ، نیٹو اور اس کے اتحادی ممالک صف آرا ہو رہے ہیں تو دوسری جانب روس اور اس کے ہم نوا ممالک امریکہ کی یک قطبی دنیا کو چیلنج دیتے نظر آتے ہیں۔