سابق سینیٹر، ن لیگی رہنما چودھری تنویر کو گرفتار کرلیا گیا

Published On 11 March,2022 10:36 pm

کراچی :(دنیا نیوز) پنجاب میں مبینہ کرپشن کیسز میں ملوث سابق سینیٹر اور ن لیگ کے رہنما چودھری تنویر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ذرائع کے مطابق چودھری تنویر کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جس وجہ سے ان کو کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چودھری تنویر پر پنجاب اینٹی کرپشن میں مبینہ کرپشن کیسز ہیں، سابق سینیٹر کراچی سے دبئی فرار کی کوشش کر رہے تھے، سابق سینیٹر کا تعلق ن لیگ سے ہے، ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم کو پنجاب اینٹی کرپشن کے حوالے کیا جائے گا۔
 

Advertisement