مردان: مکان کی چھت گرنے سے باپ اپنے 2 کمسن بچوں سمیت جاں بحق

Published On 21 March,2022 11:04 am

مردان: (دنیا نیوز) مردان میں مکان کی چھت گرنے سے باپ اپنے 2 کمسن بچوں سمیت جاں بحق ہوگیا، ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں لاشوں کو ملبے سے نکال لیا ۔

مردان کے علاقہ طورو سواڑیان کے قریب فقیر آباد میں لیاقت نامی شخص کے کچے مکان کی شہتیر اچانک ٹوٹ گئی جس سے کمرے کی چھت گر گئی، کمرے میں موجود لیاقت اپنی 5 سالہ بیٹی اور 3 سالہ بیٹے سمیت ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تینوں لاشوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

جاں بحق ہونے والا لیاقت چار بچوں کا باپ تھا، حادثے سے 8 سالہ بیٹا اور 6 سالہ بیٹی معجزانہ طور پر بچ گئے۔
 

Advertisement