لاہور: (دنیا نیوز) قائدحزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملک کیلئے مفاہمت سے مل کر کام کرنا ہو گا، تمام سیاسی جماعتوں اور فریقین کو مل کر ایک قومی ایجنڈے پر اتفاق کرنا ہوگا۔
شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن تحریک پاکستان کے شہدا اور غازیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان نے تعمیر وترقی کا شاندار سفر طے کیا، بحیثیت قوم بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے فرمان پرعمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانان برصغیر کے خوابوں کی تعبیر کے لئے پاکستان کو معاشی قوت بنانا بنیادی تقاضا ہے۔