کراچی: یوم پاکستان کی مناسبت سے سی ویو پر میراتھن کا انعقاد، خواتین کی بھی شرکت

Published On 23 March,2022 10:49 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سی ویو پر میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے بھی شرکت کی، شاہراہ فیصل پر وینٹج کار ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

شہر قائد میں ویمنز پاور رن کے عنوان سے میراتھن کا انعقاد کیا گیا، میراتھن میں سپورٹس سٹارز، ایتھلیٹس اور دیگر خواتین شریک ہوئیں۔ میراتھن کا مقصد یوم پاکستان کے موقع پر ویمن ایمپاورمنٹ کا چہرہ دنیا کے آگے لانا تھا۔

دوسری جانب وینٹج کار ریلی کا انعقاد شاہراہ فیصل سے کیا گیا۔ کار ریلی شاہراہ فیصل کے بعد کلفٹن دو تلوار سے ہوتی ہوئی نشان پاکستان پہنچی، کار ریلی کا اختتام معین خان سٹیڈیم پر ہوا۔
 

Advertisement