کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے گرفتاری کے خدشے پر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے قادر پٹیل کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
عدالت کا کہنا تھا کہ گرفتاری کا خدشہ ہے تو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت لیں، قادر پٹیل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی مصروفیات کے باعث قادر پٹیل اے ٹی سی میں پیش نہیں ہوسکے تھے، پٹیل اے ٹی سی میں پیش ہونا چاہتے ہیں گرفتار کرنے سے روکا جائے۔
اس موقع پر عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر قادر پٹیل کے وکیل سے دلائل طلب کر لئے، اے ٹی سی نے دہشتگردوں کے علاج کے مقدمے میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے، اے ٹی سی نے وارنٹ گرفتاری واپس لینے کی استدعا بھی مسترد کردی تھی۔