پشاور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنام شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن بیرونی سازش کا حصہ بن گئی تھی، وزیر اعظم کے ٹرمپ کارڈ نے ان کی ہوائیاں اڑا دی ہیں ۔
قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں توقع ہے کہ دو تہائی سے زائد اکثریت لیں گے۔ قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ غداروں کو لانا ہے یا ایمانداروں کو مسنداقتدار پر بٹھاناہے ۔ اپوزیشن اب گھبرائے نہیں، عوام کے پاس جائے۔ مدتوں بعد ایسا لیڈر ملا ہے جو پاکستان کے لئے کھڑا ہے۔
پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر نے آج مثال قائم کی، ان کے اقدام سے قانون اور پارلیمان کی بالادستی ہوئی ہے، میر صادق اور میر جعفر کو آج جواب مل گیا۔ اپوزیشن دھرنا نہیں دے سکتی، ان کا کام نوٹوں کے بیگ لے کر ملک سے بھاگ جانا ہے، یہ کیسے دوسروں کو آئین سکھارہے ہیں ، بکرا منڈی اپوزیشن نے لگائی اور اراکین اسمبلی کے ضمیر خریدے۔
صوبائی وزیر اور ترجمان شوکت یوسفزئی کا قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر ردعمل پشاور:وزیر اعظم کے ٹرمپ کارڈ نے اپوزیشن کی ہوائیاں اڑا دیں۔ شوکت یوسفزئ پشاور:اپوزیشن بیرونی سازش کا حصہ بن گئی تھی۔ شوکت یوسفزئ پشاور:توقع ہے کہ دو تہائی سے زائد اکثریت لیں گے۔شوکت یوسفزئی پشاور: قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ غداروں کو یا ایمانداروں کو لانا ہے ۔شوکت یوسفزئی پشاور:اپوزیشن اب گھبرائے نہیں عوام کے پاس جائے۔شوکت یوسفزئی پشاور:مدتوں بعد ایسا لیڈر ملا ہے جو پاکستان کے لئے کھڑا ہے۔