متحدہ اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ جمہوری آئین پر حملہ قرار دے دیا

Published On 07 April,2022 09:08 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کو آئین شکنی کے ذریعے مسترد کرنے کو پارلیمنٹ پر بدترین حملہ قرار دے دیا۔ غیر آئینی اقدام کی فی الفور تنسیخ کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر متحدہ اپوزیشن کا اجلاس رات گئے تک ہوا، اجلاس کے بعد متحدہ اپوزیش نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔ متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے ڈپٹی سپیکر کی غیر آئینی رولنگ جمہوری نظام کی بنیاد پر حملہ ہے، آئین پر حملہ آور ہونے والوں کو سخت سزا دی جائے۔

متحدہ اپوزیشن نے بروز جمعہ 8 اپریل کو ملک بھرمیں یوم تحفظ آئین پاکستان منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومتوں میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور تحفظ آئین پاکستان وکلا کنونشن منعقد کیا جائے گا۔
 

Advertisement