اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے دو ہزار سترہ کی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیاں چار ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں حلقہ بندیوں سمیت دیگر معاملات کا جائز ہ لیا گیا ، ذرائع کے مطابق اجلاس میں انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے الیکشن کمیشن پر بیان بازی کا جائزہ لیا گیا جبکہ اس دوران الیکشن کمیشن میں جاری کیسز پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبائی حکومتیں نقشہ جات و دیگر ڈیٹا فوری طور پر مہیا کریں،ا الیکشن کمیشن ملک کی بہتری،جمہوری عمل کے تسلسل،شفافیت اور رول آف لا کےلیے آئینی کردارادا کرتا رہے گا۔