اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے پیکا سیکشن20 کو غیرآئینی قرار دینے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکمنامہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کسی قانونی جواز کے بغیر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ایف یو جے کو ریلیف دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کی غلط تشریح کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا کے سیکشن 20 کو بغیر کسی قانونی جواز کے غیر فعال کیا ہے۔ سیکشن 20 کے غیر فعال ہونے سے قبون شکنوں کو قانون کی خلاف ورزی کرنے کی ترغیب ملے گی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ 8 اپریل 2022 کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے۔