لاہور: (دنیا نیوز) عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ سرکاری وسائل پر قبضہ چھڑوانے کے لئے آواز اٹھانی ہوگی، فوری الیکشن ہی اب واحد حل ہے تاکہ عوام کے حقیقی نمائندے آئینی و قانونی طور پر حکومت چلا سکیں۔
عمر سرفراز چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا برطانیہ کا وزیراعظم یا اس کا بیٹا اتنی دیدہ لیری سے غیر آئینی طور پر طاقت کے زور پر میئر لندن کے عہدے اور سرکاری دفتر پر قبضہ کر سکتا ہے ؟ پنجاب میں یہی ہو رہا ہے، جنگل کے قانون میں ہوتا ہے کہ طاقت ور آزادی سے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا سکے۔
پی ٹی آئی رہنما و برطرف گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ جاگ پنجابی جاگ، تیری پگ نوں لگ گیا داغ ۔