اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تم قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں جملے بازی کر کے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو، عمران خان کی گندی تربیت اور کردار کا عکس ہے، یہ ہے وہ لوفر، لفنگا جو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کرسی پر چار سال گند پھیلاتا رہا۔
وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ خاں کا عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل
— Rana SanaUllah Khan (@PresPMLNPunjab) May 20, 2022
عمران خان پلید زبان کو لگام دو ورنہ گندگی پھیلانے والی زبان ہمیں کھینچنا آتی ہے
تم قوم کی بیٹی مریم نواز شریف کے بارے میں جملے بازی کرکے پوری قوم کی خواتین کی توہین کر رہے ہو
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت، عوام کو تباہ کرنے والے عمران خان نے معاشرے کی اخلاقی قدروں کا بھی جنازہ نکال دیا ہے،عمران خان کا منہ گندا نالا بن چکا ہے، ہم نے اپنا جذبہ اور جنون دکھایا تو عمران نیازی سے برداشت نہیں ہوگا، عمران نیازی مریم نواز کی نہیں پورے پاکستان کی بیٹیوں کی توہین کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے خطاب پر شدید ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ملتان جلسہ میں عمران خان نے مریم نواز شریف کے خلاف جو اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کی ہے اس نے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھکا دیا، ایک شخص جو خود کو مقبول لیڈر کہتا ہے اسے بات کرنے کی بھی تمیز نہیں ہے۔
مخالفین کی ماؤں بہنوں بارے بدکلامی کرنیوالا ننگ ِ وطن عمران وہ بدبخت ھے جس پر شیاطین اترتے ھیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) May 20, 2022
تم یقیناً تباھی کی راہ پر ھو
گواہ رھنا ! یاد رکھنا !تم گمراھی کے راستے پر ھو اسی راہ پر اپنے منطقی انجام تک پہنچو گے#بدزبان_بےلگام_عمران_خان
مریم نواز جس طرح بار بار میرا نام لیتی ہو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے: عمران خان
خیال رہے کہ ملتان جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ ’مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کل، اس میں اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو۔‘