راولپنڈی: (دنیا نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سوال اٹھایا ہے کہ ایک ووٹ کی اکثریت، بیساکھیوں کے سہارے اور آئی ایم ایف کی خیرات سے موجودہ حکومت کیسے اور کتنا عرصہ چل سکے گی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان گھر بھی بیٹھ جائے تو یہ 11 اتحادی ایک ماہ بھی اکٹھے نہیں چل سکتے، مہنگائی کا جو طوفان آنے والا ہے اس پر حکومت عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتی، ملک وہاں پہنچ گیا ہے جہاں سیاسی پارٹیوں کے چلانے کا بس نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نیب، اے این ایف اور ایف آئی اے میں اپنے افسر لگائیں گے، اگلے ماہ جب لوگ نکلیں گے تو وہ کسی کے کہنے پر بھی واپس نہیں جائیں گے، دنیا کی کوئی طاقت ان کو گھر جانے سے نہیں روک سکتی،ان میں تباہ حال معیشت کو بچانے کی کوئی صلاحیت نہیں۔