منی لانڈرنگ کے الزامات، سلمان شہباز سمیت 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

Published On 07 June,2022 11:06 am

لاہور: (دنیا نیوز) سپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے الزام میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز سمیت تین ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

سپیشل سنٹرل کورٹ کے جج نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے وزیراعلی حمزہ شہباز کیخلاف ایف آٸی اے کے منی لانڈرنگ کیس پر سماعت کرنے والی عدالت نے 4 جون کی کارروائی کا تحریری حکم جاری کر دیا جس کے تحت سپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے الزام میں سلمان شہباز سمیت تین ملزموں ملک مقصود اور طاہر نقوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

عدالت نے آٸندہ سماعت پر متعلقہ پولیس سے وارنٹس کی عمل درآمد رپورٹ مانگ لی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے ملزموں کے ایڈریس اور ولدیت کے حوالے سے ضمنی چالان جمع کرایا دیا گیا ہے۔ پہلے داخل کرائے گٸے چالان میں ملزموں کے کواٸف درست نہیں تھے، منی لانڈرنگ کیس کی مزید سماعت 11 جون کو ہوگی۔
 

Advertisement