اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین ارکان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی خواتین ارکان نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، پولیس نے پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیئے۔
پی ٹی آئی ارکان دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی جبکہ کچھ خواتین گیٹ کے اوپر بھی چڑھ گئیں۔