اسلام آباد:(دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا میڈیا ایڈوائزر مقرر کردیا گیا ہے۔
ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال کے پیش نظر فیاض الحسن چوہان کو اہم ذمہ داری مل گئی ہے اور انہیں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے میڈیا ایڈوائزر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
بعدازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے لکھا کہ اپنے قائد کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور ذمہ داری سونپی، انشا اللہ ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کروں گا۔
میں اپنے قائد چئرمین تحریک انصاف عمران خان صاحب کا شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اپنا میڈیا ایڈوائزر نامزد کیا۔میں انشاءاللہ اپنی ذمہ داری کو بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/BA7CDY7pHI
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) June 16, 2022