نیب ترامیم چیلنج کرنے کیلئے پی ٹی آئی نے خواجہ حارث کی خدمات حاصل کر لیں

Published On 22 June,2022 09:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کیلئے شریف خاندان کے کیسز لڑنے والے سینئر قانون دان خواجہ حارث کی خدمات حاصل کر لیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے بذریعہ ویڈیولنک کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی طرف سے کی گئی نیب ترامیم کو رواں ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ اس ترمیم سے احتساب کا مقصد ہی ختم ہو گیا، کیونکہ یہ ترامیم حکمرانوں نے اپنے فائدے کے لیے کی ہیں۔

دوسری طرف پی ٹی آئی نے نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے ملک کے سینئر قانون دان خواجہ حارث کی خدمات حاصل کرلی ہے، وہ ماضی میں شریف خاندان کے متعدد کیسز میں وکیل رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ حارث پی ٹی آئی کی وکیل ہونگے، نیب ترمیمی بل کو کل سپریم کورٹ میں چیلنج کرینگے۔

یاد رہے کہ العزیزیہ کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث تھے، وہ ماضی میں متعدد کیسز میں مریم نواز سمیت شریف فیملی کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
 

Advertisement