اسلام آباد : (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت روزعوام سے جھوٹ بولتی ہے، یہ بجٹ میں 3 تبدیلیاں کرچکے ہیں، امپورٹڈ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔
فرخ حبیب نے کہا کہ مزدورکویکم اپریل سے 25 ہزار روپے تنخواہ ملنا تھی، اپنے ہی نوٹیفکیشن جاری کر کے اس پر یوٹرن لے چکے ہیں، ان کے دور میں گنے کے کاشتکار کا استحصال ہوتا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے 27 فیصد ایکسپورٹ میں اضافہ کیا، عمران خان دور میں نئی ٹیکسٹائل انڈسٹریز لگ رہی تھیں، ہم احساس پروگرام سےغریب کا سہارا بنے ہوئے تھے۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا احساس پروگرام دنیا میں چوتھے نمبر پر آیا تھا، ہم ٹیکس ریفارمز لے کر آئے، بڑی صنعتوں میں اضافہ کیا، ملک میں چینی 20 لاکھ ٹن اضافی پیدا ہوئی اس لیے قیمت کم ہے۔