منی لانڈرنگ کیس، سابق وفاقی وزیر مونس الہی شامل تفتیش

Published On 27 June,2022 01:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی شامل تفتیش ہو گئے، مونس الٰہی نے ایف آئی اے کو اپنی ضمانت کی روبکار جمع کرادی۔

سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی چار جولائی تک عبوری ضمانت پر ہیں، مونس الٰہی پر 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ رہنما ق لیگ مونس الٰہی ایف آئی اے کی طرف سے ملنے والے سوالات کے جوابات بھی جمع کرا چکے ہیں۔
 

Advertisement