لاہور: (ویب ڈیسک) گرمی ستائے شہریوں کے لیے راحت کی خبرہے، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جمعرات سے مون سون بارش کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال زیادہ بارشیں ہوں گی۔ پاکستان کے کچھ علاقوں میں 10 سے 20 فیصد جبکہ کچھ علاقوں میں 20 سے 30 فیصد معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔
مون سون کے پہلے سپیل میں ہونے والی بارشوں کے حوالے سے سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 30 جون کو پاکستان کے شمال سے داخل ہونے والے سپیل سے پہلے مغربی سندھ اور بلوچستان میں بارشیں ہوں گی۔ جبکہ جولائی سے اگست کے درمیان تک مون سون کا پہلا سلسلہ دوسرے سلسلے کی نسبت زیادہ مرطوب ہو گا۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب اور سندھ میں زیادہ بارشیں ہوں گی جبکہ باقی تمام علاقوں میں معمول سے کچھ زیادہ بارشیں ہوں گی۔
پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کی وارننگ جبکہ صوبہ سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، فیصل آباد سمیت دوسرے شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔