ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بادل برسنے کی پیشگوئی

Published On 02 July,2022 09:12 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

مون سون سے موسم تبدیل ہو گیا، ٹھنڈی ہواؤں نے بھی رنگ جما دیا، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، اسلام آباد اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مری اور گلیات میں بھی پری مون بارشوں کا نیا سپل شروع ہو گیا، بارش سے موسم خوشگوار ہونے پر سیاح انجوائے کرنے لگے۔

این ڈی ایم اے نے بارش میں انتظامی اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے، بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔
 

Advertisement