اسلام آباد: (فوزیہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ شدت کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہورہا ہے جو کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران جاری رہ سکتا ہے رواں ہفتے کے آخر سے مون سون ہواؤں کے سلسلے میں دوبارہ شدت آنے کا امکان ہے ۔
5 جولائی (رات) سے7 جولائی(صبح) کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،مردان، صوابی ،نوشہرہ ،راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی،بھکر،لاہور، گوجرانوالا،گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
5جولائی(رات) اور 6 جولائی کو کشمیر، پشاور، مردان، کرم، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد ، لاہور،فیصل آباد اور سرگودھا میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
5 جولائی(رات) سے 7 جولائی کے دوران ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، کوہلو،کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ ، نصیر آباد، سبی،پنجگور، تربت، پسنی، گوادر، اورماڑہ، کیچ، آواران، خاران، میر پور خاص ،دادو،کراچی، ٹھٹہ اوربدین میں آندھی/تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
5 جولائی (رات) اور 6 جولائی کے دوران راولپنڈی/ اسلام آباد، فیصل آباد،لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، کشمیر، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، گوادر ،آواران، بارکھان،بولان اور کوہلو کے مقامی ندی نالیوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ کشمیر،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔