ضمنی انتخابات: ن لیگ کے جلسوں کا شیڈول جاری

Published On 08 July,2022 06:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنے جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جلسوں کا شیڈول شیئر کیا۔ جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی تصویر بھی نظر آ رہی ہے۔

عید الاضحیٰ کے دوسرے روز 11 جولائی کو مسلم لیگ ن ساہیوال میں میدان لگائے گی، 12 جولائی کوجھنگ میں جلسہ کیا جائے گا، 13 جولائی کو لیہ میں عوام کا لہو گرمایا جائے گا۔

14 جولائی کو دو مقامات پر جلسے کیے جائیں گے، راولپنڈی اور خوشاب میں لیگی نائب صدر عوام سے خطاب کریں گی، 15 جولائی کو بھی دو مقامات پر جلسے کیے جائیں گے، لاہور اور ملتان میں مریم نواز عوام کا لہو گرمائیں گی۔
 

 
 
Advertisement