ایاز صادق اور سلمان رفیق کے بعد اویس لغاری بھی مستعفی

Published On 11 July,2022 08:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر سلمان رفیق کے بعد صوبائی وزیر اویس لغاری نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

صوبائی وزیر اویس لغاری کی جانب سے استعفے دئیے جانے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر کی گئی۔

ٹویٹر پر اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں صوبائی وزیر بنائے جانے پر حمزہ شہباز شریف کا مشکور ہوں، میں ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ اسی لیے میری درخواست ہے میرا استعفیٰ قبول کیا جائے۔ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے ہر وقت موجود ہوں گے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ضمنی اتنخاب کی مہم چلانے کے لیے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفے دیئے تھے۔

سردار ایاز صادق نے وزارت سے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر مستعفی ہو رہا ہوں، اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا، پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کرتا رہوں گا،

صوبائی وزیر سلمان رفیق نے بھی استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو بھجوا دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سلمان رفیق کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔
 

 
Advertisement