ایم کیو ایم کو دھچکا، فاروق ستار کا این اے 245 ضمنی الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

Published On 18 July,2022 05:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق کنونیئر فاروق ستار نے کراچی میں این اے 245 کا ضمنی الیکشن آزاد حیثیت میں تالے کے انتخابی نشان پر لڑنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں مجھے ہرایا گیا۔ ایم کیو ایم کے بھائیوں کو 4 سال تک میری یاد نہیں آئی۔ انکا کہنا تھا کہ جس کی ڈوریں کسی اور کے ہاتھ میں ہوں وہ سیاست نہیں کرسکتے۔

پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے بیانیے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جو بیانیہ ان کا ہے،وہ میرا بہت پہلے سے ہے۔

فاروق ستار نے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایم کیو ایم سے الگ کیا گیا میں نہیں ہو اتھا۔ خالد مقبول صدیقی سے میری تین ملاقاتیں ہوئیں۔ نیک نیتی سے کوشش کی کسی طرح خالد مقبول اور میں کھڑے ہوں۔ ہمارا ووٹ بینک چاہتا ہے سب ایک طرف کھڑے ہو جائیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ کوشش کی ایم کیو ایم میں جاکر دوبارہ اسے پاوں پر کھڑا کروں۔ میں نے 75 کراچی میں 30 پینل حیدر آباد میں ر کھے ۔ زیادہ تر نئے چہرے اور قیادت نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

Advertisement