اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس آج چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہو گا جس میں سیاسی صورتحال اور پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ اور سپریم کورٹ کے معاملہ پر سماعت کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئیں گے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہو گی، اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر غور ہوگا۔ پی ٹی آئی قیادت سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے زیر سماعت مقدمات پر مشاورت کریگی۔
اجلاس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق سامنے آنے والی تجاویز پر غور ہوگا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی۔