لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ دوست مزاری کی انتخابی مہم چلانے پر آج مجھے انتہائی شرمندگی ہے۔
ٹویٹ میں شیریں مزاری نے کہا کہ زندگی میں اس شخص نےکبھی کوئی کام نہیں کیا اور محض استحقاق پر ہی زندگی گزارتا آیا ہے۔ نکما، نالائق اور نااہل ایسا ہے کہ سپریم کورٹ کا سادہ سا فیصلہ تک سمجھنے سے قاصر ہے، اب اس نےعدالت میں پیش نہ ہو کر خود کو ایک بزدل بھی ثابت کردیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر مقصد پر یقین اور اپنے فیصلوں کو اپنانے کی ہمت ہے تو سامنے آ کر مقابلہ کرو، تحریک انصاف میں تو عمران خان کی قیادت میں تمام صفِ اوّل میں لڑائی لڑی، ہم تو تمہاری طرح محافظین کےنرغے میں ہونےکےباوجود اپنی کرسی میں دبک کر بیٹھے نہ ہی خوف سے لرزتے رہے۔