لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ قوم عمران خان کی لیڈرشپ میں اپنی آزادی کے لئے اٹھ کھڑی ہوئی جبکہ حماد اظہر نے کہا عوام نے سیاسی نظام میں مداخلت کر کے سازش کو ناکام بنا دیا۔
اسد عمر نے مزید کہا پریشانی کی ضرورت نہیں، یہ ڈوبتے ہوئے نظام کی آخری ہچکیاں ہیں۔ عوام نے بند کمروں کی سازشوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا ہے۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چور دروازے سے اقتدار پہ قابض ہونے والوں کو عوام نے اُٹھا باہر پھینکا۔ پی ڈی ایم نے پہلے ملک کی خود داری بیچی، پھر معیشت تباہ کی اور پھر عوام کو دبانے کے لئے ظلم اور بربریت پہ اتر آئے ہیں۔