اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فنڈنگ کیس میں ہمارا مؤقف یہ ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے۔
فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ فنڈنگ کے قانون کامقصد یہ ہے کہ ووٹر کو پتہ ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے، تحریک انصاف نے 40 ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔
فنڈنگ کیس میں ہمارا مؤقف یہ ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے ،فنڈنگ کے قانون کامقصد یہ ہے کہ ووٹر کو پتہ ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے تحریک انصاف نے 40ہزار سے زیادہ ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دیں ہیں،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 29, 2022
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کو فنڈنگ کرتے ہیں، جس طرح اوورسیز پاکستانی پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا حق ہے کہ ان کو معلوم ہو کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈنگ سکرتا ہے، ابھی تک یہ راز سامنے کیوں نہیں آ رہا۔