اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی نا قابل بیان ہے، حکومت کے تمام اداروں نے ریسکیو اور ریلیف کا کام اور تیز کر دیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک متاثرین کی آبادکاری مکمل نہیں ہو جاتی۔ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں کردار ادا کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان،صوبائی انتظامیہ، این ڈی ایم اے اور افواج پاکستان کے مشکور ہیں۔
بلوچستان میں مسلسل بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی نا قابل بیان ہے۔ حکومت کے تمام اداروں نے ضرور یات کو سامنے رکھتے ہوئے ریسکیو اور ریلیف کا کام اور تیز کر دیا ہے۔ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک متاثرین کی آبادکاری مکمل نہیں ہو جاتی۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 2, 2022
اُنہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھے اور تکلیف میں مبتلا بہن بھائیوں کی مدد کرے۔