اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحت دے دی۔
ترجمان الیکشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہمیشہ کی طرح چند اشخاص گمراہ کن اور جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، پروپیگنڈا کیا گیا الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر عجلت میں دو فیصلے دیے، 8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس پروپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہےجو صفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔